205

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں ریکارڈ اضافہ.

لاہور(اسد الیاس سے) پنجاب اسمبلی کے ارکان، وزیروں اور وزیر اعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں زبردست اضافے نے پچھلےتمام اضافوں کےریکارڈ توڑ دیئے۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی ایک بل منظور ہونے سے لکھ پتی بن گئے، 24 گھنٹوں میں بل سے ایکٹ بننے کے عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے اپنا حصہ ڈالا، منظور ہونے والے قانون کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی گئی۔ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب، وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی قسمت بھی چمک اٹھی 3 سال قبل پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں شہباز شریف کے دور حکومت میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی سپیکر اور صوبائی وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہیں ہونے دیا تھا جس کے باعث رکن اسمبلی کی تنخواہ زیادہ جب کہ وزیر اعلیٰ اور وزراء کی کم ہوگئی تھی۔ لیکن تبدیلی سرکار نے سب کو مات دے دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں