387

کسووال: کتوں کی لڑائی کا وحشیانہ کھیل سرعام جاری. انتظامیہ خاموش تماشائی.

کسووال(حافظ فہیم سے) کتوں کی لڑائی کا وحشیانہ کھیل سر عام جاری، لاکھوں کا جواء، لاﺅڈ سپیکر کا آزادانہ استعمال، پولیس خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 120/7-R میں با اثر افراد کی نگرانی میں پابندی کے باوجود کتوں کی لڑائی کا وحشیانہ کھیل کھیلا گیا جس میں جیتنے والے کتے کے مالک کو لاکھوں روپے انعام دیا گیا اور پگڑی پہنائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے تمام بڑے جواریوں نے اس وحشیانہ کھیل پر لاکھوں روپے کا جواء بھی کھیلا اور لاﺅڈ سپیکر کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، یاد رہے کہ پابندی کے باوجود کتوں کی لڑائی کا یہ غیر قانونی کھیل عرصہ دراز سے اس علاقے میں جاری و ساری ہے اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں