235

لاہور: عمران خان نواز شریف کے معاملے میں زاتی انتقام رکھتا ہے.جاوید ہاشمی کی میڈیا سے بات چیت.

لاہور(اسد الیاس سے) لاہورمیاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں پوری قوم کے اندر تشویش پائی جارہی ہے. اس حوالے سے پوری قوم سراپا احتجاج ہے. اس ملک میں ابھی نندن کو سہولتیں فراہم کی گئی لیکن نواز کو تو آئینی حثیت حاصل ہونے کے باوجود سہولتیں مہیا نہیں کی جارہیں. میں چار سال جیل میں رہا مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملیں. سلیکڈڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے. عمران خان نواز شریف کے معاملے میں زاتی انتقام رکھتا ہے.
یہاں تو سپریم کورٹ کا حکم چلتا ہے تو عدلیہ اور وکلا کو اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیئے. بینظیر اور نصرت بھٹو کو بھی علاج کے لیے باہر بھیجا گیا تھا. یہ مریض کا حق ہے. نواز شریف نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا. مختلف قوتیں نواز شریف اور اس کی فیملی کو پاکستان کی سیاست سے الگ کرنا چاہتی ہے اورعمران خان کو تو شوق ہے نواز شریف کو تکلیف دینے اور رگڑا لگانے کا اور میں خود اس بات کا گواہ ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں