264

لاہور: پنجاب پولیس کی وردی پھر تبدیل ہوگی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی۔

لاہور( اسد الیاس سے) پنجاب پولیس کی وردی ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔ پولیس افسران کے اجلاس میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا جب کہ اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی۔ نئی یونیفارم میں اسلام آباد پولیس کی طرز پر گہرے نیلے رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق نئی یونیفارم سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں