219

لاہور: بڑے بڑے گھر اور پلازہ مالکان کی شامت آ گئی، ایف بی آر متحرک.

لاہور (الیاس) اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں بڑے بڑے گھر اور پلازہ مالکان کی شامت آ گئی۔ ایف بی آر متحرک ، گھر کیسے بنایا؟ مال کہاں سے آیا؟ ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق تین بڑے شہروں میں بڑے بڑے گھروں اور پلازوں کے مالکان سے عالیشان عمارتیں بنانے یا خریدنے کے ذرائع کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیں. پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای سیون سے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں تمام بڑے گھروں اور پلازوں کے مالکان سے جانچ پڑتال کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد ان افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تینوں شہروں میں 2 ہزار پلازہ مالکان شکنجے میں آسکتے ہیں۔ اس ضمن میں اب تک 6 ہزار سےزائد افراد کو نوٹسز بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جب کہ 200 سے زائد کیسز میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ڈھائی ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں