246

پاکپتن: ہر بچے کے پیدا ہونے کے فوری بعد یونین کونسل میں اس کا اندراج ضروری ہے۔ احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) ہر بچے کے پیدا ہونے کے فوری بعد یونین کونسل میں اس کا اندراج ضروری ہے۔ تاکہ اس کی ضروریات کے حوالہ سے حکومت منصوبہ بندی کرسکے ان خیالات کا اظہار احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے گذشتہ روز مقامی شادی ہال میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ’’برتھ رجسٹریشن کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کونسل کے تعاون سے کیا گیا۔ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا،جنرل سیکرٹری پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کونسل جمیل الرحمن خان ، میڈیکل سوشل آفیسر سید شبیر الحسن شاہ، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، دستگیر وٹو ایف 107 نے خطاب کیا۔صدر انجمن اصلاح معاشرہ ڈاکٹراقبال احمد، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری سوشل ڈویلپمنٹ کونسل غلام نبی ڈھدی،صدر ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایشن ،صدر ہمدر انجمن سیل گاؤں عبدالسلام کے علاوہ ضلع بھر کی سماجی، تاجر، وکلاء اور پریس کے نمائندوں خواتین وحضرات نے بھر پور شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر ساہیوال روڈ پرایک واک بھی کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا ، سید شبیر الحسن شاہ نے کی واک میں تاجر، وکلاء، سیاسی وسماجی راہنماؤں کے علاوہ جمیل کمپیوٹر سائنس وفائن آرٹس کے طلباء وطالبات کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں