259

ہڑپہ: پاکستان کی 22کروڑ عوام انشاءاللہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مادروطن کا دفاع کرے گی.رانا تنویر احمد خان.

ہڑپہ ( چوہدری منیر احمد ساجد سے) ثقافتوں کی دھرتی شہر ہڑپہ میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں شاندار ریلی کا انعقاد. پاکستان کی 22کروڑ عوام انشاءاللہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مادروطن کا دفاع کرے گی. ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم ہڑپہ سٹی رانا تنویر احمد خاں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تفصیل کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ گشیدگی بھارت کی طرف سے کی جانے والی کھلی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر اپنی فوج اور حکومت سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ثقافتوں کے شہر ہڑپہ میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی چوک ممتاز آباد سے شروع ہوئی اور لاری اڈا میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سابقہ ناظم.ہڑپہ شہر رانا تنویر احمد خاں.رانا عمران شفقت.مہر فراست حسین لک.شبیرجان.رانا عرفان جمیل.محمد سلیم سیاسی و سماجی کارکن رانا شہباز.یونس شہبازی.میاں انوارالحق سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے ملک پاکستان سے حب الوطنی اور افواج پاکستان سے اپنی محبت اور ہمدری کا خوب مظاہرہ کیاریلی. میں شریک لوگوں نے سبز ہلالی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے سکول کےبچوں نےملی نغمےگا کرخوب داد وصول کرتے ہوئےان کالہو گرمایا ہڑپہ کی فضاءپاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد نعرہ تکبیر اللہ اکبر کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ بھارت بھول گیا کہ اس نے کس قوم کو چھیڑا ہے جس کے بچے بچے نے اپنے مادروطن کے تحفظ کی قسم کھارکھی ہے ہم وہ آنکھ ہی نکال دیں گے جوآنکھ پاکستان کو میلی نظر سے دیکھے گی ہم ایک قوم ہیں اور ہم.دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آؤ دیکھو آج ہم 22کروڑ عوام اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اوردشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اللہ کے حکم سےپوری صلاحیت بھی رکھتے ہیں جس کے عملی مظاہرے کی ایک جھلک بھارتی دوجنگی جہاز گرا کرکرچکے ہیں ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کے جوانوں کی حفاظت کے لیے بارگاہ الہی میں خصوصی دعا کی گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں