253

ساہیوال: دفاع اور شہری دفاع لازم و ملزوم ہیں. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ دفاع اور شہری دفاع لازم و ملزوم ہیں، دشمن کے حملے، حادثات اور دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے شہری دفاع کی تربیت بے حد ضروری ہے، ہمیں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ وہ تنظیم شہری دفاع کا حصہ بنیں اور شہریوں کے دفاع کویقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنمنٹ APS میموریل ہائی سکول میں عالمی سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی، سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع آئی زیڈ بھٹی کے علاوہ پرنسپل سکول نوید عظمت سمیت طلباو طالبات اور تنظیم کے رضا کاران، ملازمین اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ امن اور جنگ دونوں میں تنظیم شہری دفاع کا اہم کردار ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے کہا کہ اس سال شہری دفاع کے عالمی دن کا موضوع ’’بچو ں کی حفاظت ہماری ذمہ داری‘‘ ہے اور ہم سب مل کر اس بات کا عہد کریں کہ ہم شہری دفاع کی کم سے کم تربیت حاصل کریں اور دوسری کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ ہم اپنا اور اپنی قوم خصوصا بچوں کا تحفظ یقینی بنا سکیں۔ سیمینار سے سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی اور پرنسپل سکول ہذا نے بھی عالمی سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشروں کو محفوظ بنانے کے لئے سول ڈیفنس کی تربیت لازمی حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں