318

پاکپتن: کل پاکستان سوشل ورکرزوانسداد منشیات کانفرنس وتقسیم ایوارڈز 9 اپریل کو پاکپتن میں ہوگی. حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (وقار فرید جگنو)کل پاکستان سوشل ورکرزاورانسداد منشیات کانفرنس و تقسیم ایوارڈز9اپریل کو ضلع کونسل ہال میں ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد محمد علی جناح نواب بہادر یار جنگ سید یاسر حسین جعفری کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے تحریک آزادی پاک و ہند جیسی شاندار خدمات انجام دیں ملک کو سکاؤٹنگ کا نظام دیا جو1962میں حکومتی سرپرستی میں چلاگیا بعد ازاں ایسوسی ایشن نے دیگر سماجی کاموں کا بیڑہ اٹھایاآج سماجی خدمات کا دائرہ کار پورے ملک آزاد جمو ں کشمیر گلگت بلتستان تک پھیلا ہوا ہےPSAملک کی واحد سماجی تنظیم ہے جو نیشنل لیول رجسٹرڈ ہے آج بھی تنظیم سید عمار حسین جعفری صدرPSAسابق ایڈیشنل چیف FIAکی زیر نگرانی Eپاکستان جیسے ایک بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے حکومت پاکستان لیٹرکے مطابق PSAہر سال سماجی خدمات کے اعتراف میں اہم سماجی شخصیات کو ایوارڈز عطا کر ے گی تنظیم گذشتہ89سالوں میں سیمینا ر اور کانفرنس کا اہتمام کرتی چلی آ رہی ہے اس سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل پاکستان سوشل ورکرزاورانسداد منشیات کانفرنس و تقسیم ایوارڈز9اپریل کو صبح ضلع کونسل ہال پاکپتن میں ہوگا جس میں پاکستان بھر گلگت بلتستان آزاد جموں کشمیر سے مہمان تشریف لائیں پاکپتن سمیت پاکستان بھر کے سماجی رہنماؤں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں