240

پاکپتن: سب تحصیل نور پور میں نئے ڈاک خانہ کی تعمیر، پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اکرم نواز نے افتتاح کردیا.

پاکپتن(خرم شہزاد سے)محکمہ پوسٹ صارفین کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے سب تحصیل نور پور میں نئے ڈاک خانہ کی تعمیر عوام کا درینہ مطالبہ تھا ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اکرم نواز نے سب تحصیل نور پور میں نئے ڈاکخانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال میاں لیاقت وڑائچ، اے ایس پاکپتن محمد ارشد، پوسٹ ماسٹر نور پور فلک شیر، چیئرمین یونین کونسل نور پور چوہدری فیصل جاوید، چوہدری اعجاز احمد، چوہدری نوید، حافظ مرتضی احمد، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پیر احمد شاہ کھگہ کے سیکرٹری ظفر خاں سیکیورٹی برانچ ڈی پی او آفس سے محمد اقبال سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر محمد اکرم نواز نے کہا کہ سب تحصیل نور میں یہ ڈاک خانہ اہل علاقہ کو رجسٹرڈ لیٹر، رجسٹرڈ پارسل، منی آرڈر، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور سیونگ بنک سمیت ہر قسم کی سہولیات بہم پہنچائے گا انہوں نے کہا کہ عنقریب یہاں نادرا کا کاؤنٹر بھی قائم ہوگا جس سے اہل علاقہ کو مزید سہولت ملے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں