201

پاکپتن: کلین اینڈ گرین ملکی ترقی و استحکام کا بہت بڑا منصوبہ ہے. شیربہادر سلیمان خیل.

پاکپتن (ڈاکٹر امین سے) کلین اینڈ گرین مہم جنگلات کی کمی کے خاتمہ، ماحولیاتی آلودگیوں پر قابو پانے اور خوشگوار موسمیاتی تبدیلیوں کے رونما ہونے کی کلید ہے، کلین اینڈ گرین ملکی ترقی و استحکام کا بہت بڑا منصوبہ ہے، کلین اینڈ گرین کا مقصد ملک میں صفائی ستھرائی اور ہریالی کے فروغ دینا ہے، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نمبر 6کے چیئر مین شیربہادر سلیمان خیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ماحول کو صاف ستھرے رکھتے ہوئے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کرے ، کو ڑا کرکٹ کو سائنسی طریقوں کے مطابق تلف کیا جائے یونین کونسل نمبر 6چک نور محمدکے چیئر مین شیربہادر سلیمان خیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے میں گلیاں نالیاں سیوریج کے لئے بھر پور کام کیا صفائی ستھرائی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں