289

عارف والا: شہر کے گلی محلوں میں صفائی اور کوڑے کرکٹ سے پاک کرنا ہمارے ملازمین کا عزم ہے. سید ناصر نعمان، چیف آفیسر بلدیہ.

عارف والا(نمائندہ خصوصی) ہفتہ وار صفائی پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کا کام جاری رہے گا اور شہر کے گلی محلوں میں صفائی ک کوڑے کرکٹ سے پاک کرنا ہمارے ملازمین کا عزم ہے ان خیالات کا اظہار چیف افیسر بلدیہ سید ناصر نعمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں کہا کہ گرین اینڈ کلین پنجاب سکیم کے تحت شہر اور گردونواح میں پنجاب حکومت کی طرف سے پچاس ہزار پودے لگا دیے گئے ہیں اور مزید پودے لگائے جا رہے ہیں اور اسی سکیم کے تحت پاکپتن روڈ پر گرین بیلٹ بنایا جا رہا ہے. مدرسہ عربیہ فاروقیہ کے باہر والا فلیتھ ڈپو بھی ختم کر دیا گیا ہے تاکہ گزرنے والے نمازیوں اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور بلدیہ کی دوکانوں کی ریکوری کے سلسہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے اور جو لوگ کرایہ جات جمع نہیں کروا رہے ان کی دوکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے اور بازاروں میں ناجائز تجاویزات کے خلاف بھی آپریشن جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں