192

لاہور: نواز شریف نے کارکنوں کو احتجاج سے روک دیا.

لاہور(اسد الیاس سے) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو صرف یوم پاکستان منائیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مجھے علم ہوا ہے کہ میری صحت کے حوالے سے فکرمند اور پریشان کارکن اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اکٹھا ہونا چاہتے ہیں اور میرے حق میں آواز اٹھانے کے لئے شاید کوئی احتجاج ترتیب دینا چاہتے ہیں لیکن میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو اپنے اپنے علاقوں میں صرف یوم پاکستان منائیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک مریم بی بی کی طرف سے کو پیغام نہ ملے تب تک کسی خبر پر کان نہ دھریں اور اپنی تیاری مکمل رکھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں