251

ساہیوال: نئی نسل میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا والدین اور اساتذہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے. عارف انور بلوچ. کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن عارف انو ربلوچ نے کہا ہے کہ نئی نسل میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا والدین اور اساتذہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس سے ان کی ذہنی نشورونما میں بڑی مدد ملے گی ،جناح لائبریری ساہیوال کا اثاثہ ہے جس کی حفاظت اور آب یاری ہر صاحب علم شخص کو کرنی چاہیے ۔انہوں نے یہ بات جناح پبلک لائبریری کے دورے کے دوران کہی ۔چیف لائبریرین محمد طارق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہو ں نے لائبریری کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں رکھی گئی کتب کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔کمشنر لائبریری کے ریڈننگ سیکشن ،وومن سیکشن اور چلڈرن سیکشن بھی گئے اور وہاں فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔انہو ں نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ نئی کتب خریدی جائیں تا کہ مقابلے کے امتحانات یا اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی علمی ضروریات پوری ہو سکیں۔چیف لائبریرین محمد طارق نے بتایا کہ لاہور کے بعد جناح لائبریری صوبے کی سب سے بڑی لائبریری ہے جہاں روزانہ سینکڑوں افراد خصوصا طلبا و طالبات اور ملازمت کے متلاشی افراد وزٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لائبریری میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہت جلد ایک بک فیئر کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں