230

پاکپتن: چوروں کا راج۔ تھانہ ملکہ ہانس ایک ہی رات میں چوری کی متعدد وارداتیں۔

پاکپتن(محمد علی رحمانی سے) ساہیوال روڈ تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ پاک رائس فیکٹری کی دیوار پھاڑ کر نامعلوم چور 1250000 ہزار مالیت کے چاول لے اڑے۔
نامعلوم چور رات گئے آئے اور فیکٹری کی بیرونی دیوار کو پھاڑ کر شگاف کیا اور 250 تھیلے چاول چوری کرکے لے گئے۔چور رات گئے بڑی دیدہ دلیری سے چاول چوری کرکے ٹرک میں لوڈ کرکے لے گئے۔ فیکٹری مالک شیخ محمد احمد نے بریلینٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نےواقعہ پر تھانہ ملکہ ہانس کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ میں گزشتہ رات متعدد چوریاں ہوئی ہیں پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ 19 ایس پی میں اسکول ماسٹر اور امام مسجد کے گھر کا بھی صفایا کردیا گیا ۔ چور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور زیورات لے گئے اسی طرح 19 ایس پی میں بھی گزشتہ رات چوری کے 4واقعات ہوئے جن میں چور نئی نویلی دلہن کے لاکھوں روپے مالیت کا جہیز کا سامان اور 5 تولے طلائی زیورات لے گئے نئی نویلی دلہن غم سے نڈھال چوروں کو پکڑنے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں