240

ساہیوال: میڈیاکامثبت کردارکسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکرتا ہے.کرنل (ر)محمد خالد ملک.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ساہیوال ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے زیراہتمام “موجودہ ملکی صورتحال میں میڈیاکاکردار” کے عنوان سے ضلع کونسل ہال میں سمینارکاانعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرآرمڈسروسزبورڈمنسٹری آف ڈیفنس کرنل(ر)محمدخالدملک تھے۔ پروگرام کے میزبان صدرپیرسید طمطراق محاسن شاہی، چیئرمین میاں بابرصغیر اورانفارمیشن سیکرٹری ملک دلاور سلطان ڈھکوتھے۔ سمینارمیں سینئرصحافی امتیازاحمدبٹ، راناوحیداحمد، وحیدغنی چوہدری، مہرحسن عبداللہ ناز، میاں شبیر احمد چٹھہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل(ر)محمد خالدملک نے کہاکہ میڈیاکامثبت کردارکسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکرتا ہے۔ پاکستانی میڈیاکی مثبت رپورٹنگ کی بدولت آج دشمن کوپوری دنیا میں عبرت ناک شکست سے دوچارہوناپڑا۔ سینئرصحافی امتیازاحمد بٹ نے کہاکہ میڈیاکو مثبت رپورٹنگ کے ذریعے نظریہ پاکستان کاتحفظ کرناہوگا۔ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے جسے کمرشل ازم کی بھینٹ چڑھنے سے بچایاجائے۔ سمینارسے وحیدغنی چوہدری، اے ڈی شاہدنسیم، سیدحسن عباس بخاری، شہبازرانا، سردارپرویز، شیخ رشید احمدثاقب، میاں کاشف نے بھی اظہارخیال کیا۔ کامیاب پروگرام پر صحافیوں نے صدرپیرسید طمطراق محاسن شاہی شاہی، چیئرمین میاں بابرصغیر اورانفارمیشن سیکرٹری ملک دلاور سلطان ڈھکوکومبارک بادپیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں