374

پاکپتن: اسلام میں عورت کے حقوق کی بڑے واضع طور پر ہدایات کی گئی ہیں. شاہ مقیم بخاری.

پاکپتن(ڈاکٹر ولی محمد سے)ا سلام میں عورت کے حقوق کی بڑے واضح طور پر ہدایات کی ہیں عورت کودرست مقام ملنا چاہیے مغرب کی تقلید میں ہم نے اسلام کے پیغام کو بھلا دیا ہے ان خیالات کا اظہار بٹینگا شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو بڑا مقام حاصل ہے بحیثیت ماں بیٹی بہن بیوی،قابل احترام نگاہ سے دیکھاجاتا ہے بین الاقوامی سظھ پر دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں خواتین کی حالت زیادہ بہتر نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ فا طمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کے حصول کے لئے دن رات کام کیا بے نظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں عاصمہ جہانگیر نے خواتین اور مردوں کے حقوق کے لئے مثالی کام کیا ارفہ کریم ملالہ یوسف زئی ڈاکٹر رتھ ماؤ نے اپنی زندگیاں اسی جدو جہد میں وقف کر دیں آج خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں خواتین ایوانوں میں ہیں جہاز چلا رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں