247

ساہیوال: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں کانووکیشن 22مارچ کو ہو گا: ڈائریکٹر سی یو آئی، پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں کانووکیشن 22مارچ کو ہو گا۔ کانووکیشن میں ساہیوال کیمپس سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔ یہ بات کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کیمپس کانووکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ کسی بھی یونیورسٹی کا اثاثہ فارغ التحصیل طلبا و طالبات ہیں جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی زندگی میں بطور یونیورسٹی سفیر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کیمپس کی کانووکیشن کمیٹی کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہا کہ کانووکیشن کو طلبا و طالبات اور یونیورسٹی کے مابین آخری باضابطہ رابطے کی اہمیت حاصل ہے جسے ہر صورت میں یادگار بنایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کے علمی معیشت کے ویژن کی جانب کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار کے مطابق بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، بائیو سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، ایم بی اے (ایگزیکٹو)، اکاؤنٹنگ اینڈ فائنانس، بائیو انفارمیٹکس،سافٹ وئیر انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ، مکینیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور میتھ میں گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں طلبا و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے والے 844طلبا و طالبات کو ڈگریوں جبکہ 43طلبا و طالبات کو بہترین کارکردگی پر میڈلز سے نوازا جائے گا۔ صفدر علی نے بتایا کہ اس موقع پر طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں