247

نوشہروفیروز: آج کے بچے ہم سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور پاکستان کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے. سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی.

نوشہروفیروز(ملک مشتاق احمد سے) بحریہ فاؤنڈیشن کالج نوشہرو فیروز کی جانب سے آج اینوئل ڈے منایا گیا جس میں موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی ایس ایس پی نوشہرو فیروز کیپٹن طارق ولایت ڈی ایس پی فرھاداللہ ایڈمن آفیسر عبدالرشید ستھو نے شرکت کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایم پی اے ممتاز چانڈیو تھے. پروگرام کے آغاز میں کالج کی پرنسپل محترمہ شازیہ وحید نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے روڈ سیفٹی موٹروے پولیس کا سبجیکٹ ہے ہم سب لوگوں کو چاہیے کہ اس پر عمل درآمد کریں تا کہ حادثات کی روک تھام میں مدد ملے ہماری چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں جن میں جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے جس میں شجرکاری اہم ہے اس موقع پر ایس ایس پی طارق ولایت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کو اس منزل پر پہنچانے میں اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے مہمان خاص ممتاز چانڈیو نے کہا کے بحریہ فاؤنڈیشن کالج نوشہرو فیروز سے کافی ہونہار طلباء نے تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر پہنچے ہیں اس موقع پر کالج کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کئے اور مختلف سٹال بھی لگائے گئے جن پر ان کی طرف سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی نظر آرہی تھی آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں