377

اسلام آباد: ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کومحفوظ ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے. وزیراعظم

اسلام آباد (راجہ ساجد سے) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پرخواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جوتحریک آزادی کے دوران ہرقسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں