241

میر پور: پلوامہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری.

میر پور(مرزاساجد سے) مظفرآباد، آزادکشمیراسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پلوامہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جس کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے پانچ افراد شہید جب کہ32 زخمی ہوئے بھارتی گولہ باری کے باعث38گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جب کہ چار مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی گولہ باری سے 181 خاندان اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے. متاثرہ خاندانوں کو خیمے اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونیوالے خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی ریلیف کیلئے ستائیس لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں