225

نوشہروفیروز: خاندانی تنازعہ میں مغیری برادری کے افراد نے 4 افراد کو قتل کردیا.

نوشہروفیروز(ملک مشتاق احمد سے) خاندانی تنازعہ میں مغیری برادری کے افراد نے 4 افراد کو قتل کردیا. اطلاح ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی. ابتدائی طور پر پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا. پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے. نعشیں ضروری کاروائی کے لئیے اسپتال منتقل کردی گئیں.
ملزمان کی گرفتاری کی لیے ناکہ بندی کردی گئی تھی. مقتولین کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے جوکہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے. بتایاجارہا ہے کہ مقتول پارٹی نے کچھ عرصہ قبل ملزمان کے تیں افراد کو لاڑکانہ میں قتل کیا تھا. مقتول پارٹی کراچی میں بھی رپوش رہے ہیں جو حال ہی میں واپس آکر دریا خان مری کے گاوں میں رہائش پزیر ہوئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں