270

ہڑپہ: قبضہ فافیا ان ایکشن، محکمہ انہار کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ، انتظامیہ کی چشم پوشی.

ہڑپہ(چوہدری منیر احمد ساجد سے) محکمہ انہار کے سینکڑوں کنال رقبہ پر غیر قانونی قبضہ، ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی، لینڈ مافیا نے لوئر باری دوآب نہر کے دونوں اطراف قبضہ کرکے ناصرف درختوں کا صفایا کردیا بلکہ سرکاری رقبہ کو مہنگے داموں دیگر لوگوں کو ٹھیکہ پر دے رکھا ہے. چوہدری منیر احمد ساجد کے مطابق نہر لوئرباری دوآب کے دونوں جانب بلمقابل 190/9,AL 1/10L/2/10L 102/6Rکے سرکاری رقبہ جس پر محکمہ انہار کا وہ سینکڑوں کنال رقبہ ہے جس پر فارسٹ ڈویژن چیچہ وطنی نے لاکھوں قیمتی درخت لگا رکھے تھے لینڈ مافیا نے محکمہ انہار اور دیگر اداروں کی نااہلی غفلت یا ملی بھگت سے خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کرکے ناجائز طریقے سے اپنی آمدن میں اضافہ کر نے کی بدنیتی سے سرکاری جنگلات کے لاکھوں کی مالیت کے درخت بھی کاٹ دیے بلکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان قابضین نے کچھ ایکڑ زمین لاکھوں روپے کے عوض دیگر اشخاص کو مہنگے داموں ٹھیکہ پر ان کے قبضہ میں بھی دے رکھی ہے جو محکمہ انہار اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر نا صرف سوالیہ نشان ہے بلکہ سپریم کورٹ کے غیر قانونی قابضین کے خلاف احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے بھی مترادف ہے جس پر عوامی وسماجی حلقوں نے تجویزدیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ.محکمہ.انہار کےاس سرکاری رقبہ جس پر محکمہ جنگلات نے لاکھوں درخت لگا رکھے تھے کو فوری واگزار کروا دوبارہ جنگلات اگائے جائیں تاکہ ماحول کو الودگی اور خدا نخواستہ نہر میں شگاف پڑجانے کی صورت میں یہ درخت قیمتی انسانی جانوں و مال کی حفاظت کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں