392

پاکپتن: سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے. ماریہ محمود ڈی پی او.

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے کہاہے کہ سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تھانہ آنے والے سائلین کوفوری ریلیف فراہم کیا جائے تھانہ کی سطح پر سائلیں کو انصاف ملے تو وہ مزید سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے اعلیٰ حکا م کے پاس نہ جائیں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر مختلف علاقوں سے آنیوالے سائلین نے درخواستیں جمع کروائیں ڈی پی او ماریہ محمود نے شہریوں کی درخواستوں پر پولیس افسران کو فوری میرٹ پر کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں فاصلے دور کریں گے کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے پاکپتن کے باسیوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں شہری کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں