241

عارفوالا: تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی, دو ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ بازیاب,ملزمان گرفتار.

عارفوالا (حسن طیب سے) تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائ,دو ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ بازیاب, ملزمان گرفتار. تفصیلات کے مطابق اغوا ہونے والا بچہ دو ماہ قبل گھر سے سودا سلف خریدنے کے لیے دکان پر جا رہا تھا کہ اغواء کار بچے کو اغوا کر کے لے گئے جس کا مقدمہ تھانہ صدر عارفوالا میں درج ہوا تھا، ایس ایچ او تھانہ صدر میاں جہانزیب وٹو اور مقدمے کے تفتیشی آفیسر شوکت سب انسپکٹر نے خصوصی محنت کر کے ملزمان کا پتا چلا کر لاہور کے پوش علاقہ میں چھاپہ مار کر بچے کو برآمد کر لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، بچے کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ورثاء نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او میاں جہانزیب وٹو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں