226

چیچہ وطنی: ڈاکٹر کی غفلت سے ننھا پھول مرجھا گیا.

چیچہ وطنی (میاں رضوان انور سے) ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت ایک اور معصوم بچی آیت کی جان نگل گئی. تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی آیت نامی تین سالہ بچی کے ورثا نے بتایا کہ بچی کو پہلے صبح گیارہ بجے اور پھر شام سات بجے ہپتال لے کر آئے، بچی کو بخار تیز تھا ڈاکٹر نے انجیکشن لگا دیا جس کی وجہ سے بچی کی حالت سیریس ہوگئی سانس اکھڑ رہا تھا لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کی صحت نارمل ہے گھر لے جاو گھر پہنچتے ہی بچی کی موت واقع ہوگئی جس پر ورثا نے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا – ڈاکٹر موقع سے فرار ہوگیا. ورثاء نے شکوہ کیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کوئی تعاون نہی کر رہی جس کی وجہ سے ورثا نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں