278

عارفوالا :ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا کی کارروائی بدنام زمانہ موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار.

عارفوالا (پولیس زرائع) ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا کی کارروائی بدنام زمانہ موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف ڈی ایس پی عارفوالا نصراللہ خان نیازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالااور ان کی ٹیم نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث عمران الیاس ٹیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا. ملزمان کے قبضہ سے 13 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں