262

پاکپتن: گنج شکر پٹرولنگ چوکی کے جوان ان ایکشن، حویلی سے تعلق رکھنے والی ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا.

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے)گنج شکر پٹرولنگ چوکی کے جوانوں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے پٹرولنگ پولیس نے ناکہ لگا کر مشکوک گاڑی سے جدید اسلحہ سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے ان خیالات کا اظہار گنج شکر پٹرولنگ چوکی انچارج حامد ریاض مانیکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گنج شکر پٹرولنگ چوکی کے ملازمین نے سکندر میرج ہال کے قریب مشکوک کار کو روکا جس کی تلاشی کے دوران کلاشنکوف، ایک خالی میگزین اور کل 205گولیاں برآمد ہوئیں دوسرے واقعہ میں سکندرمیرج ہال کے قریب ہی ایک دوسری مشکوک کار کو روک کر چیک کیا جس میں سے ایک 12بور پمپ ایکشن سمیت کل 68 کارتوس برآمد ہوئے انہوں نے کہا کہ گنج شکر پٹرولنگ چوکی کے اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں، چوکی انچارج کے مطابق ملزمان حویلی لکھا اوکاڑہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں