230

پاکپتن: کسان خوشحال ہوگا تو زرعی شعبہ ترقی کریگا. سید ظفر یاب حیدر.

پاکپتن (ولی محمد سے)کسان خوشحال ہوگا تو زرعی شعبہ ترقی کری گا کسانوں کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ملکی معیشت کی ترقی و استحکام کیلئے کسانوں کو زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنا ہوگا کسان کو اس کی پیدا وار کا بہترین معاوضہ ملے گا تو ملکی معیشت کو ترقی و استحکام حا صل ہو گا ان خیالات کا اطہار ڈائریکٹر جنرل پیست وارننگ پنجاب سید ظفر یاب حیدر نے نواحی گاؤں 78ای بی میں کپاس کی فصل کی کاشت کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈوثیرن محمد فاروق جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پر وٹیکشن ساہیوال راؤ اشفاق احمد موجو د تھے ڈائریکٹر جنرل پیست وارننگ پنجاب سید ظفر یاب حیدر نے کہا پاکستان کی ترقی و خوشحالی شعبہ زراعت کی ترقی کسان کی خو شحالی سے براہ راست جڑی ہوئی ہے انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ جدید زراعت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کی رہنمائی حا صل کریں علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پر وٹیکشن ساہیوال راؤ اشفاق ااحمد نے بھی زمینداروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی ، بہترین پیداوار کی اقسام ، طریقہ کاشتکاری کھادوں کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا بعد ازں ر ڈائریکٹر جنرل پیست وارننگ پنجاب سید ظفر یاب حیدر نے مختلف چکوک میں کپاس کی جھڑیوں کو الٹ پلٹ کر اس میں سے گلابی سنڈی کی تلفی کیلئے جاری مہم اور گندم کی فصل پر کنگی حملے کا بھی جائزہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں