223

ساہیوال: زرعی خوشحالی کا دارومدار کسانوں کی خوشحالی پر منحصر ہے. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ زرعی خوشحالی کا دارومدار کسانوں کی خوشحالی پر منحصر ہے ، حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانو ں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی کے لئے فارمرز میٹنگ کا انعقاد کرے تا کہ کسان کم پیداواری لاگت سے فصلوں کی فی ایکٹر پیداوارمیں اضافہ کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نواز گوندل،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ثمرین کوثر ،پولیس ،زراعت ،مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کے علاوہ کسان اتحاد کے ضلعی صدر کیپٹن (ر) محمد حسین اوردیگر متعلقہ محکموں کے فسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ معیاری بیج اور کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو کسانوں کا استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔غیر معیاری اور ملاوٹت شدہ بیج اور کھاد فروخت کرنے والوں کے ویئر ہاؤسز اور گوداموں میں چھاپے مارے جائیں اور ا نکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے محکمہ زراعت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنا زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور کسانوں کے مسائل سنے اور حکومتی سطح پر دی جانے والی سبسڈی کے بارے آگاہی فراہم کریں تا کہ زمیندار سبسڈی سے مستفید ہو سکے اور اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں