206

پاکپتن: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے 8 بیڈ پر مشتمل ایئر کنڈیشنڈ کمرہ تیار ہے افتتاح جلد کیا جائے گا. ڈاکٹر امان اللہ خان. ایم ایس.

پاکپتن (افتخار بھٹی سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لئے 8 بیڈ پر مشتمل ایل ای ڈی اور ائر کنڈیشنڈ سمیت جدید سہولیات سے آراستہ شیلٹر روم تیار کرلیا گیا ہے جس کا افتتاح عنقریب کر د یا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امان اللہ خان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے گذشتہ روز بریلینٹ سے بات کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مذید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بجلی کی دو سپیشل ٹراسمیشن لائنز کی فراہمی سے 24 گھنٹے لوڈ شیڈنگ فری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گائنی وارڈ کے ساتھ خالی پلاٹ میں شہریوں کے بیٹھنے کے لئے بہترین سایہ دار شیڈ تیار کیا جا رہا ہے جو کہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں