216

پاکپتن: تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں شہر فرید کو نظر انداز کیا جارہا ہے

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ترقیاتی منصوبوں میں شہر فرید کو نظر انداز کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے پاکپتن کے ترقیاتی منصوبے روک دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکپتن سے شکست کے بعد شہر فرید کے تمام ترقیاتی منصوبے ٹھپ کردئیے ہیں اور عوام کو ووٹ نہ دینے کی سزا ترقیاتی منصوبوں کو روک کردی جارہی ہے۔ حکومت اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں کیلئے فنڈ فراہم نہیں کررہی جب کہ دوسری جانب حکومتیں اراکین کو نوازا جارہا ہے جو اکثریت عوامی رائے دہی سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔ میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن اراکین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی بجائے برابری کی بنیاد پر فنڈ فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں