281

سروس اینڈ پے پروٹیکشن،ترقیوں میں رکاوٹیں، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پہ احتجاجی شیڈول کے مطابق گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج پاکپتن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔سروس اینڈ پے پروٹیکشن، ترقیوں کی راہ میں حائل بے جا رکاوٹوں کا خاتمہ۔ کے پی کے کی طرز پہ پانچ درجاتی فارمولا کو عملی جامہ پہنانے کے حوالہ سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا. مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پہ احتجاجی عمل جاری رکھا جائےگااور 26 مارچ کو مرکزی دھرنہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پنجاب کے تمام کالجز کی شرکت سے مطالبات کی منظوری تک جاری رھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں