197

پاکپتن: شاہرات پر عوام کے اپنے طور پربنائے گئے کٹ اور یوٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں. ڈاکٹڑ احتشام مظہر.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) حادثات پر قابو پانے کیلئے سیفٹی روڈ پروگرام پر مکمل طریقے سے عمل درآمد کیا جائے، شاہرات پر بڑھتے ہوئے حا دثات لمحہ فکریہ ہیں ، حادثات پر قابو پانے و کمی لانے کیلئے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ریسکیو1122 ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مضبوط ورکنگ ریلشن شپ قائم کریں اور کوا رڈنیشن کے عمل کو بڑھائیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122 ڈاکتر احتشام مظہر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور سیفٹی روڈ پر و گرام پر عملد درآمد کے حوالے سے بھی توجہ مبزول کر ائی ، انہوں نے کہا لو گوں نے مختلف شاہرات پر اپنی سہولت کیلئے یوٹرن اور کٹ بنائے ہوئے ہیں ا س و جوہات کے باعث بھی ٹریفک حا دثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ایسے یو ٹرن اور جو کٹ محکمہ کی طرف سے نہیں بنائے گئے ا نہیں فوری طور پر ختم کیا جائے اور دیگر متعلقہ حکام ضلع بھر میں ویران کنوئیں فوری طور پر بند کرنے کیلئے مو ثر اقدامات کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی او ایمر جنسی کو ہدایات جاری کیں کہ پیشنٹ ریفرل سسٹم کو مزید بہتر بنائیں اور اس عمل کے زریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کرنے والے مریض کو علاج معالجہ کی سہولیات اور محکمہ صحت کے حکام کی دلچسپی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ تمام محکمے روڈ سیفٹی پر وگرام کے تحت حا دثات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ کسی بھی ناگہانی اور المناک واقعات سے محفوظ رہ سکیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں