211

ساہیوال: ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. محمد نواز گوندل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نواز گوندل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام ادارے مل کر کام کریں اور آپس میں باہمی تعاون کو بڑھائیں، احتیاط علاج سے بہترہے، ہم سب کو مل کر اس موذی مرض کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات انہو ں نے ڈینگی کے خاتمے کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، ڈپٹی ڈی ایچ او سعد بن سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ ڈینگی کے خاتمے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔ انہو ں نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں اسمبلی کے دوران بچوں کو ڈینگی بارے میں لیکچرز دیں تا کہ بچے اپنے والدین کو اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے مکمل طور پر آگہی فراہم کر سکیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں قبرستانوں، ٹائر شاپس کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں. امسال بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی پیدائش کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے.۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے حوالے سے اپنا اپنا محکمانہ پلان محکمہ صحت کے ساتھ شیئر ضرور کریں. تا کہ محکمہ صحت ان کی اچھے طریقے سے رہنمائی کرے۔ ڈپٹی ڈی ایچ او سعد بن سعید نے اجلاس کو ڈینگی کے خاتمے بارے بریفنگ دی اور محکمہ صحت کی ڈینگی کے خاتمے بارے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں