241

ساہیوال: سٹیزن پورٹل پر موصولہ 2424 شکایات میں سے 2121 حل، 303 زیر التوا. شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. محمد زمان ڈپٹی کمشنرکی ہدایت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کے حل میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی، تمام ادارے پورٹل پر آنے والی عوامی شکایات کو فوری حل کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات انہو ں نے اپنے دفتر میں سٹیزن پورٹل کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صادق فاروق، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد سیف، سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں 2424 شکایات سٹیزن پورٹل پر دی گئی ہیں جن میں سے 2121 شکایات کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 303 زیر التواء ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے افسران پر زور دیا کہ وہ شکایات کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں اور پورٹل پر آنے والی شکایات پر جلد از جلد کارروائی شروع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں