541

پاکپتن: سینئر نائب صدر پریس کلب سمیع اللہ کے والد کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)پریس کلب پاکپتن کے سینئر نائب صدر سینئر صحافی سمیع اللہ کے والد کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) میاں نوید علی، چیئرمین بلدیہ چوہدری مظفر ایڈوکیٹ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امتیاز احمد رانا، انفارمیشن آفیسر سید سلمان حیدر، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، انچارج ٹی بی کلینک ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر غلام عباس، عارفوالا کے سینئر صحافی الیاس شاہ ہمدانی و دیگر نے سمیع اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد زرعی ترقیاتی بنک سے ریٹائرڈ آفیسر مرحوم رحمت اللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے بتایا کہ جلد ہی پریس کلب پاکپتن میں سمیع اللہ کے والد کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں