199

ساہیوال: پریس کوچاہیئے کہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ ان پر فوری ایکشن لیکر انہیں حل کیا جاسکے. عارف انور بلوچ، کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ربلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو آسانی فراہم کرنا او ران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے میں مثبت صحافت کا اہم کردار ہے ۔پریس کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں تا کہ ان پر فوری ایکشن لیکر انہیں حل کیا جا سکے ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ساہیوال پریس کلب کی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔جس میں ایسوسی ایشن کے سر پرست رانا جاوید نثار ،چیئر مین میاں محمد وسیم اور صدر محمد نعیم شیخ سمیت دوسرے اراکین نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے تعاون سے عوامی مسائل سے جلد اور غیر جانبدارانہ آگہی ہوتی ہے جس سے انتظامی اختیارات استعمال کرنے اور مسائل کو فوری حل کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے ۔انہو ں نے صحافیوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل خصوصا اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو درپیش مشکلات ،پرائیویٹ ہاؤسنگ سیکیموں میں شہری سہولتوں کی عدم فراہمی ،ساہیوال اور چیچہ وطنی میں قائم ڈائلسز سنٹرز کے مسائل ،زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیر ضروری تاخیر ،تجاوزات کی بھر مار اور ساہیوا ل شہر کی تمام سڑکوں کی خستہ حالی کی طرف توجہ دلانے پر میڈیا اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت انتظامی افسران کے دفاتر عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور انہیں افسران تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے میں الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر عارف انور بلو چ کو میڈیا کے مثبت کردار کے بارے میں بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ انتظامیہ کے کاموں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی نوٹس میں لایا جاتا رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں