224

پاکپتن: اپنے خاندان کی تشکیل اپنے وسائل کے مطابق رکھیں. ڈاکٹر احمد افنان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (ڈاکٹر امین سے)چھوٹا گھرانہ خو شحال پاکستان کی کلید ہے اپنے خاندان کی تشکیل اپنے وسائل کے مطابق رکھیں وسائل اور مسائل میں توازن کے عمل سے معاشرے میں بہتری کے آثار نمودار ہوں گے، محکمہ بہبودآبادی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران چھوٹے خاندان کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنے مابین کو ارڈنیشن کے عمل کو مزید وسعت دیں اور لوگوں کا آگاہی دیں کہ بڑے خاندان کی نسبت چھوٹے خاندان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان نے محکمہ بہبود آبادی کی ضلعی کو ارڈنیشن کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی آفسیر محکمہ بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر ریاض احمد ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد الطاف حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ اوردیگر افسران بھی موجو د تھے اس موقع پر ضلعی آفسیر محکمہ بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر ریاض احمدنے تولیدی صحت سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی ضلعی آفسیر محکمہ بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑانے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مختلف اداروں میں چھوٹے کنبے کی تشکیل کے سلسلہ میں آگاہی دینے کیلئے بینرز لگائے دیے گئے ہیں مختلف حاصل شدہ اہداف پبلک پاپولیشن ویلفےئر انفارمیشن کاونٹر قائم کرنے اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹر احمد افنان نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے پرگراموں پر عمل درآمد کویقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط و رابطہ کے زریعے اقدامات کریں اور انفارمیشن و کونسلنگ کے عمل کو بھی بڑھائیں تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہ کی جائے اورتمام متعلقہ افسران محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں