212

ساہیوال: طلباء وطالبات کی ضرورت کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گیں.پروفیسر محمد طارق، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر محمد طارق نے کہا ہے کہ کالج میں طلبا و طالبات کو بہترین اور جدید طبی تعلیم دینے اور انہیں تجربات کے لئے جدید لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتا ل میں بھی لیبارٹری کو اپ گریڈ کر کے وہاں تمام میڈیکل ٹیسٹ یقینی بنا دیئے گئے ہیں ۔انہو ں نے یہ بات میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے طلباو طالبات کی طرف سے پہلی 3Dمائیکرو بیالوجی سائنس کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔نمائش کے مہمان خصوصی کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال آصف رسول تھے جبکہ اس موقع پر سابق کالج پرنسپل ڈاکٹر ارشد قریشی ،ڈاکٹر منزہ حسن ،ڈاکٹر رئیس عباس ،ڈاکٹر نثار احمد ،ڈاکٹر محمد عمر اجمل ،ڈاکٹر خلیل احمد ،ڈاکٹر اختر محبوب کے علاوہ اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نمائش میں رکھے گئے 10ماڈلز میں سے 3 بہترین ماڈلز کو نقد انعامات بھی دیئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرڈ اکٹر محمد طارق نے بتایا کہ ہسپتال کی لیبارٹری کو جدید بنا دیا گیا ہے اور وہاں ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار کے مطابق ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جن میں بو ن میرو ،تھیرائٹ ٹیسٹ ،بیآپسی سروس سمیت تمام مہنگے ٹیسٹ بھی شامل ہیں جبکہ عنقریب PCRسروسز بھی شروع کر دی جائیں گی ۔انہو ں نے 3Dنمائش کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر ریئس عباس اور طلبا و طالبات صلیحہ ورک ،بلال افضل ،خانصہ قادر،صغیر انجم اور محمد رشید وقاص کی کاوشوں کو سراہا ،پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹرمنزہ حسن نے نمائش کے اعراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان ماڈلز کی تیار ی سے طلبا وطالبات میں سیکھنے کے رجحان کومہمیز ملے گی ۔تقریب میں آخر میں طلبا وطالبات میں تعریفی سرٹیفکٹیس بھی تقسیم کی گئی ۔اس سے پہلے انہوں نے کالج کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے لئے کیفے ٹیریا میں ایک ڈسپنسری کا بھی افتتاح کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں