247

ساہیوال: اساتذہ اوروالدین کو چاہیے کہ وہ بچوں میں لائبریری جانے اور کتب بینی کا شوق پیدا کریں.ڈاکٹر عصمت طاہرہ.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ )کتابوں سے دوستی اور نوجوان نسل میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنا، ان کی تربیت اور د رپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحتیں پیدا کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے،اساتذہ اوروالدین کو چاہیے کہ وہ بچوں میں لائبریری جانے اور کتب بینی کا شوق پیدا کریں تاکہ ان کا علم وسیع ہو ۔یہ بات مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے جناح لائبریری کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی ،چیف لائبریرین محمد طارق نے انہیں لائبریری میں موجود کتب اور دوسری سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی او رکہا کہ لائبریری میں سکالرز کے لئے تحقیقی کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس سے انہیں مقالے لکھنے میں بڑی مد دملتی ہے ۔اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ شعبے بھی ہیں جہاں ان کی دلچسپی کی کتب اور رسائل موجود ہیں ۔ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے لائبریری کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں رکھی گئی تاریخی کتب میں گہری دلچسپی لی ۔انہو ں نے ہدایت کی کہ روزہ مرہ امور سے آگاہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی جرائد بھی خریدے جائیں اور جدید طریقہ تعلیم خصوصی ای لرننگ کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں ۔انہو ں نے لائبریری میں موجود کتب کی بہترین حفاظت کرنے اور مطالعے کے لئے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر چیف لائبریرین محمد طارق اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں