209

ساہیوال: اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کی گورنر ہاوس لاہور میں گورنر سے خصوصی ملاقات.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کی خصوصی دلچسپی سے اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کا گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، گورنر کی اولڈ ایج کے تمام مکینوں سے فردا فردا ملاقات ،مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ کی خصوصی دلچسپی او رکاوشوں سے اولڈ ایج ہوم ساہیوال کے مکینوں نے مینجر چوہدری رفیق رامے کی سربراہی میں گورنر ہاؤس لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ۔اس دورے کی فرمائش اولڈ ایج ہوم کے مکینوں نے کمشنر سے ان سے ملاقات کے دوران کی تھی ۔گورنر نے تمام افراد کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔انہو ں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے جس کے لئے حکومت وسائل کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔انہوں ے جلد اولڈ ایج ہوم ساہیوال کے دورے کا بھی وعدہ کیا اور یقین دلایا کہ انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اولڈ ایج ہوم کے مکینوں کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ کے جذبے کو سراہا اور اسے دوسرے سرکاری افسران کے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔اولڈ ایج ہوم کے بزرگ شہری لاہور کے ایک روز دورے کے بعد اپنی پناہ گاہ میں واپس آ گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں