235

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس راو انوار سمیت نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد۔

کراچی (حکیم محمد یوسف سے) انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت۔ نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں ۔ عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے مقدمے میں راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 11 اپریل کو کیس کے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو بھی طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں 13 پولیس اہلکار و افسراں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر اغواء قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں