254

پاکپتن: درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن(رانا محمد صفدر سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے درخت ماحول خوشگوار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پروگرام کی اختتامی تقریب کے موقع پر ریسکیو سٹاف ریسکیو رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر ریسکیو1122 عبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک دیگر سٹاف بھی موجود تھاانہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو چاہیئے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے پورے پاکستان کی طرح ریسکیو 1122 پاکپتن نے بھی کلین اینڈ گرین پروگرام کو دیگر اداروں کی طرح پورے جوش و خروش سے منایاہے جس میں کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 پاکپتن نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت لوگوں اور طلباء کو صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے مختلف سکولزکالجز،اداروں یونین کونسلز میں سیمینارزواک اور آگاہی لیکچر ز کا انعقاد کیا جن میں ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیااسکے علاوہ شہر پاکپتن کو سرسبزو شاداب کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تحفظ ماحولیات محکمہ سوشل ویلفیئرگرین اوسز پاکستان المصطفٰی ویلفیئرسوسائٹی میڈیا نمائندگان اور این جی اوز کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان پودوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور اس عرض وطن کو سرسبزرکھنے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں