210

ساہیوال: ہر شخص خود احتسابی کے عمل سے گزرے تا کہ اتحاد اور یک جہتی کو ممکن بنایا جا سکے. عارف انور بلوچ، کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ نئی نسل کو قائد اعظم کے ذریں اصولوں اتحاد،تنظیم اور نظم و ضبط کے مطابق تربیت کرنے میں ہی ملک کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ نئی نسل کے لئے رول ماڈل بنیں،ہر شخص خود احتسابی کے عمل سے گزرے تا کہ اتحاد اور یک جہتی کو ممکن بنایا جا سکے ۔انہو ں نے یہ بات مال منڈی گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں آر پی او شارق کمال صدیقی ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال ،ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد سمیت سینکڑو ں شہریوں ،افسران اور صحافیوں نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ بچوں کو اپنے کلچر اور تہذیب سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں تعلیمی اداروں کا کردار سب سے نمایاں ہے ۔کمشنر عارف انور بلوچ نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ خواتین بھی زیادہ سے زیادہ شعبوں میں آگے آئیں تا کہ ملک کی ترقی کی رفتار تیز ہو سکے ۔یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو ،ملی نغمے ،جھومر ،ڈاچی ڈانس اور جمناسٹک کے شاندار مظاہرے کئے جبکہ پولیس ،ریسکیو 1122،لائیو سٹاک اور شہری دفاع کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی موک ایکسر سائز بھی کی جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں