246

ساہیوال: عملی زندگیوں میں اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی ترقی پر صر ف کریں. ملک نعمان لنگڑیال، وزیر زراعت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر زراعت ملک نعما ن احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات پر زور دیاہے کہ وہ عملی زندگیوں میں اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی ترقی پر صر ف کریں اور وقتی ناکامیو ں سے نہ گھبرائیں کیونکہ انہیں ناکامیو ں سے طاقت حاصل کر کے ہی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔سابقہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے معیارتعلیم شدید متاثر ہوا اور موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے دستیاب مین پاور نہ مل سکی ۔موجودہ حکومت اعلی تعلیمی اداروں کو تمام ضروری سہولیات اور فنڈز فراہم کر رہی ہے تا کہ معیارتعلیم کو بہتر کیا جا سکے ۔انہو ں نے یہ بات کامسیٹ ساہیوال کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کریت ہوئے کہی جس میں سال 2018کے فارغ التحصیل 844گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں ۔تقریب میں کامسیٹ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ،کامسیٹ ساہیوال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت،یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر افضل ،سابق وفاقی وزیر نوریز شکور خاں،پی ایچ کے چیئر مین علی شکور خاں ،ساہیوال چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری ،ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی،ریزیڈنٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال چوہدری ذوالفقار علی اور ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی کے علاوہ طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہو ں نے کامسیٹ کے تعلیمی معیار کو سراہا اور کہا کہ خطے کی اعلی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں کامسیٹ کا اہم کردار ہے او راسے مزید توسیع دینے کے لئے ضروری فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس سے پہلے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے بتایا کہ کامسیٹ یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی چند صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ اہمیت ریسرچ کو دی جا رہی ہے ۔یونیورسٹی نے 900کے قریب اپنے سکالرز کو پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک بھیجا جن میں سے 400کے قریب واپس آ کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور یونیورسٹی ہر سال ایک ارب بیس کروڑ روپے کے سکالر شپس بھی فراہم کر رہی ہے ۔انہو ں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں اور روز گار حاصل کرنے کی بجائے خود روز گار کے مواقع پیدا کریں ۔اس سے پہلے کامسیٹ ساہیوال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ کیمپس میں سائنس ،ٹیکنالوجی اور بزنس کے تمام اہم شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جہاں سب سے زیادہ زور جدید ٹیکنالوجی کو سیکھنے اور موجودہ وقت کے تقاضوں ہم آہنگی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔کامسیٹ ساہیوال نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران کیمپس اور اس کے گردو نواح میں 10ہزار نئے پودے لگائے جبکہ اساتذہ اور طلبا و طالبات نے11لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں بھی جمع کروائے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس وقت پانی اور توانائی کے شدید بحران سے دو چار ہے جس پر قابو پانے کے لئے ہرشخص اپنا اہم کردار ادا کرے اور پانی اور توانائی کے بے جا استعمال سے حتی المقدور گریز کرے ۔بعد میں مہمان خصوصی میں گریجویٹ ہونے والے طلبا و طالبات میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں