255

پاکپتن: بجلی کے بلوں پر ایف بی اے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں. میاں عبدالرحمن وٹو.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے)بجلی کے بلوں پر ایف بی اے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، کسانوں کا معاشی قتل بند ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو پاکستان کسان اتحاد کے ماہانہ اجلاس میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کا کسان پہلے ہی زبوں حالی شکار ہے آلو کی فصل کے انتہائی کم ریٹ نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایف بی اے ٹیکس کی مد میں نیا بم گرا دیا گیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جس پر افواج پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کسان اتحاد اپنے کسی قسم مطالبات کے حق میں کسی قسم کا احتجاج نہیں کرے گا، ہماری تمام تر توانائیاں ملک پاکستان کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں