218

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹؤ کی زیر صدارت الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برداری، سید اقرار الحسن مہمان اعزاز تھے.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن پریس کلب ساہیوال کی تقریب حلف برداری مجید امجد ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان اعزاز اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام ’’سر عام‘‘ کے اینکر سید اقرار الحسن تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کی ۔تقریب میں صدر نعیم شیخ ، سر پرست رانا جاوید نثار ،چیئر مین میاں وسیم ریاض،جنرل سیکرٹری جاوید شوکت ،سینئر نائب صدر محمد اشرف،نائب صدر حماد کاظمی ،جوائنٹ سیکرٹری سلیم کاٹھیا ،فنانس سیکرٹری نجیب احمد اور انفارمیشن سیکرٹری حافظ راشد حسین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی ،ڈائریکٹر انفارمیشن میاں محمد عقیل اشفاق،پی ایچ اے کے سابق چیئر مین پیر احسان الحق ادریس ،ساہیوال چیمبر کے صدور چوہدری محمد حسین زاہد،شیخ ذیشان شہزاد،شیخ عظمت سلیم ،حاجی سہیل انجم انصاری کے علاوہ سینئر صحافیوں چوہدری رشید اکمل ،عزیز الحق گورائیہ ،سید شفقت حسین گیلانی ،مزر ا خالد ندیم اور ایگزیکٹو ممبران میاں رمضان ،فیاض ربانی ،آصف گجر ،ارشد فرید ی اور مینجمنٹ کمیٹی ارکان شاہد رفیق ،رضوان طاہر ،ولسن رضا ،عمران چوہدری بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انتظامیہ کو بر وقت آگاہ کرنے میں الیکٹرانک میڈیا کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ انہیں بہت سے مسائل میڈیا کی وجہ سے معلوم ہوتے ہیں جن پر فوری ایکشن لے کر عوام کی داد رسی کی جاتی ہے ۔انہو ں نے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے ساہیوال کی صحافی برادری کے مثبت کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔پروگرام سر عام کے اینکر سید اقرار الحسن نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری محسوس کرے اور دوسروں کی تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کرے تو ہی معاشرے میں سدھار آ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروگرام سر عام نے معاشرتی برائیوں کے نشان دہی کر کے اپنا قومی فرض ادا کیا ہے اور عوام کو ایک مثبت سوچ دی ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اس سے پہلے پروگرام سر عام کے اینکر سید اقرار الحسن کامسیٹ یونیورسٹی ساہیوال کیمپس اور ساہیوال چیمبر بھی گئے اور وہاں اپنے پروگرام کے حوالے سے طلبا و طالبات اور چیمبر کے اراکین کو معاشرتی تبدیلی میں رول ماڈل بننے کی تلقین کی ۔
Back to Conversion Tool

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں