211

پاکپتن: عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا عبادت کرنے کے مترداف ہے.احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا عبادت کرنے کے مترداف ہے ، کھلی کہچہریاں عوام کو گھر کی دہیلیز پر انصاف فراہم کرنے کا اہم زریعہ ہیں ، کھلی کچہریوں میں قانونی قواعد و ضوابط کے تحت سائلین کی داد رسی کی جاتی ہے ، عوام گمراہ کن پر وپگینڈا کرنے سے اجتناب کریں اور صرف حقیقی مسائل پیش کریں ، حقیقی وارثان کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی شخصیت و مافیا کو حق تلفی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سب تحصیل نور پو ر میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر افضل بشیر مرزا، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ڈی او ایلمنٹری، رائے نذر محمد ، اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج عاصم ہاشمی ،نائب تحصیل دار محمد اشرف ڈولہ انجمن پٹواریاں کے صدر راؤ احسان سیاسی سماجی شخصیت چوہدری نوید احمد، چیئرمین چوہدری فیصل جاوید،چوہدری اعجاز احمدعباس حسین بھٹی، رانا اشرف کانگو، غلام رسول پٹواری،، رحمت علی پٹواری ایم ایس93ڈٖی ڈاکٹر مجیب شیخ سینئر صحافی مسعوالحسن رانا،منیر احمد اے ٹی وی، ڈاکٹر خالد حسین، کونسلربارش وٹو ریونیو ، ہیلتھ زراعت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ ، سوشل ویلفےئر کے حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے سرکاری محکموں سے متعلق مسائل اور معاملات میرٹ پر بلا تا خیر حل ہوں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تاہی نہیں ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخو استوں پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ان مسائل کے جلد حل کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں