297

پاکپتن: گذشتہ سال 2018میں محکمہ ٹریفک پولیس پاکپتن نے 2 کروڑ کے لگ بھگ ریونیو اکٹھا کیا. چوہدری الیاس ڈی ایس پی ٹریفک.

پاکپتن (افتخار بھٹی سے) ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 2018 میں چالان وجرمانہ کی مد میں تقریبا 2 کروڑ عوام کی جیب سے نکال کر حکومتی خزانہ میں جمع کروائے. یہ بات چوہدری الیاس ڈی ایس پی نے بریلینٹ سے بات کرتے ہوئے بتائی. تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران کمرشل و پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 87 لاکھ 87 ہزار 350 روپے جرمانہ وصول کیاگیا. 56 ہزار 185 گاڑیوں کے چالان اور 4066 گاڑیاں بند کیں. 36 ہزار 885 موٹر سائیکل 1380 کار جیپ 1735 پک اپ 1853 ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی. 3843 بس 4035 ویگن 1596 رکشہ کے خلاف قانونی کاروائی کی. 616 ٹیکسی کار 625 فلائنگ کوچ 3613 ٹرک ٹریلر کے خلاف قانون شکنی پر کاروائی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں